کینیڈا کے ’ جپھی‘ ڈالنے والے بحری جہاز بندر گاہ پر پہنچ گئے

کینیڈا کے ’ جپھی‘ ڈالنے والے بحری جہاز بندر گاہ پر پہنچ گئے
کینیڈا کے ’ جپھی‘ ڈالنے والے بحری جہاز بندر گاہ پر پہنچ گئے

  

اوٹاوا (مانیٹرنگ ڈیسک) مشقوں کے دوران ٹکرانے والے کینیڈا کے دونوں بحری جہاز بندرگاہ پر واپس پہنچ گئے ہیں۔ ان جہازوں کے ٹکرانے سے جانی نقصان نہیں ہوا تھا لیکن جہازوں کو ”جسمانی“ نقصان پہنچا ہے۔ مشقوں کے دوران یہ حادثہ ہوائی کے روٹ پر پیش آیا تھا۔ ماہرین ان کی مرمت کے اخراجات کا تخمینہ لگا رہے ہیں۔ نیوی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ بدقسمتی ہے جبکہ ایسے حادثات خار خار ہی ہوتے ہیں۔ نیوی میں میری 20 سالہ سروس کے دوران یہ پہلا موقع ہے کہ اس قسم کی مشقوں کے دوران جہاز ٹکرا گئے لیکن اس میں کوئی نہ کوئی غیر معمولی بات ضرور ہے۔ رائل نیوی کینیڈا کے کموڈور بوب آکٹر لائن نے بتایا کہ اس حادثے کی ”فل بورڈ“ تحقیقات کی جائیںگی۔

مزید : بین الاقوامی