مریخ پر بسنے کا جنون، خواہشمندوں کی تعداددیڑھ لاکھ سے بڑھ گئی

مریخ پر بسنے کا جنون، خواہشمندوں کی تعداددیڑھ لاکھ سے بڑھ گئی
مریخ پر بسنے کا جنون، خواہشمندوں کی تعداددیڑھ لاکھ سے بڑھ گئی

  

ٹورنٹو (مانیٹرنگ ڈیسک) سرخ سیارے مریخ پر بسنے کی خواہش رکھنے والوں کی تعداد ایک لاکھ ساٹھ ہزار ہو گئی ہے جن میں کینیڈا کے باشندوں کی تعداد سات ہزار ہے۔مریخ پر انسانوں کی کالونی بسانے والی ڈچ کمپنی کو مجموعی طور پر 140 ممالک سے درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن میں کئی کینیڈین بھی شامل ہیں جنہیں مریخ پر پاﺅں رکھنے کی کھجلی ہو رہی ہے۔ مریخ پر جانے کی خواہش رکھنے والے تمام افراد کیلئے ضروری قرار دیا گیا ہے کہ وہ بتائیں کہ وہ وہاں کیوں جانا چاہتا ہیں۔ چھیاسٹھ سالہ ڈونی کا کہنا ہے کہ بچپن سے ہی اسے مریخ پر جانے کی خواہش تھی۔ بائیو میڈیکل انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی ڈونی کا کہنا ہے کہ وہ دوسروں کے مقابلے بہتر طریقے سے وہاں جانے اور رہنے کی تیاری رکھتا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ دوسرے سیارے پر بھی ایک مناسب مسکن بنانے کی ضرورت ہے اس مقصد کیلئے مریخ اس کیلئے سب سے موزوں ہے۔ 25 سالہ والٹر مریخ پر جا کر پہلے ناول کا مواد اکٹھا کرنا اور لکھنا چاہتا ہے۔

مزید : بین الاقوامی