مونٹریال میں مسجد پر ناپاک جانور کے خون کے چھرکاﺅ کی تحقیقات

مونٹریال میں مسجد پر ناپاک جانور کے خون کے چھرکاﺅ کی تحقیقات
مونٹریال میں مسجد پر ناپاک جانور کے خون کے چھرکاﺅ کی تحقیقات

  

مونٹریال( مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس نے اسلام دشمن بد بخت کی طرف مسجد کی دیواروں پر مبینہ طور پر انتہائی ناپاک جانور کے خون کا چھرکاﺅ کرنے کی ناپاک جسارت کی تحقیقات شروع کردی ہیں ۔اگرچہ مسجد کی انتظامیہ کی جانب سے تحریری شکایت درج نہیں کرائی گئی لیکن پولیس نے اس سنگین جرم پر از خود تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔ابھی تک کسی کی جانب سے بھی اس ناپاک جسارت کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ ابھی جائزہ لے رہی ہے کہ مسجد کی دیواروں پر پھینکا جانے والامحلول کوئی رنگ ہے یا واقعی ہی ناپاک جانور کا خون ہے ۔مسجد انتظامیہ اور ریڈیو کینیڈا سمیت مختلف افراد کو نامعلوم خط موصول ہوا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ مسجد کی دیواروں پر ناپاک ترین جانور کے خون کا چھڑکاﺅ کیا گیا ہے ۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا ہے جب کیوبک صوبے کی حکمران جماعت نقاب ، دوسرے مذہبی لباس اورعلامات کے استعمال پر پابندی لگانے کیلئے نیا سیکولر چارٹر متعارف کرانے جارہی ہے ۔

مزید : بین الاقوامی