گھٹنے کی چوٹ کے باعث ماریہ شیراپووا یو ایس اوپن سے باہر

گھٹنے کی چوٹ کے باعث ماریہ شیراپووا یو ایس اوپن سے باہر
گھٹنے کی چوٹ کے باعث ماریہ شیراپووا یو ایس اوپن سے باہر

  

لندن (ویب ڈیسک) دنیائے ٹینس میں عالمی نمبر تین خاتون کھلاڑی ماریہ شیراپووا نے گزشتہ روز نیو یارک میں شروع ہونے والے یو ایس اوپن گرینڈ سلام مقابلے سے دستبرداری کا اعلان کر دیا۔ 28 سالہ روسی کھلاڑی نے گھٹنے کی چوٹ کی وجہ سے ومبلڈن سے اب تک کوئی میچ نہیں کھیلا اور وہ اسی چوٹ کی وجہ سے اس ٹورنامنٹ میں بھی شریک نہیں ہوں گی اپنے فیس بک پیچ میں پیغام میں انہوں نے کہا میں نے تیار ہونے کیلئے ہر ممکنہ کوشش کی لیکن پھر بھی وقت کی کمی کا شکار ہو گئی پانچ مرتبہ گرینڈ سلیم جیتنے والی شیرا پووا نے یو ایس اوپن میں اپنا پہلا میچ آسٹریلوی کھلاڑی ڈیریا گپوری لووا سے کھیلنا تھا شیرا پووا نے کہا ہے کہ وہ کوشش کر رہی ہیں کہ اگلے چند ہفتوں میں ان کی کھیل میں واپسی ہو جائے۔

مزید : کھیل