لاہور پولیس نے گونگے بہرے ڈاکو پکڑلیے

لاہور پولیس نے گونگے بہرے ڈاکو پکڑلیے
لاہور پولیس نے گونگے بہرے ڈاکو پکڑلیے

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاریوں اور بچ جانے کی خبریں توآپ نے سن ہی رکھی ہوں گی لیکن پہلی مرتبہ لاہور پولیس نے ایسے ڈاکو پکڑلیے ہیں جو گونگے اور بہرے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق غازی آباد پولیس نے تنویر اور ابوبکرکو گرفتار کیا جونہ صرف گھروں میں گھس کر نہ صرف وارداتیں کرتے بلکہ ایک خاتون کو مزاحمت پر زخمی بھی کرچکے ہیں مگر تفتیش کے لئے سپیچ تھراپسٹ کی ضرورت پڑی۔

ایس ایس پی انوسٹی گیشن اسماعیل کھاڑک نے بتایاکہ تفیش کیلئے سپیچ تھراپسٹ کی خدمات لینا پڑیں جنہوں نے سات دن کام کیا اور ان لڑکوں نے اپنے جرائم کا اعتراف بھی کرلیا۔ ملزمان نے کب سے اور کہاں کہاں وارداتیں کیں یہ بتاتو نہیں سکتے مگر اشاروں سے اپنے گناہوں کا اعتراف ضرور کرلیا ہے۔ پولیس نے وارداتوں کے دوران استعمال ہونے والا چاقو اور پستول برآمد کرلیا ہے جبکہ ان کا ایک ساتھی مفرور ہے جس کی گرفتاری کے لئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں۔

مزید : جرم و انصاف