اوپن یونیورسٹی نے بیچلر سطح کے تمام پروگرامزکے نتائج کا اعلان کردیا

اوپن یونیورسٹی نے بیچلر سطح کے تمام پروگرامزکے نتائج کا اعلان کردیا
اوپن یونیورسٹی نے بیچلر سطح کے تمام پروگرامزکے نتائج کا اعلان کردیا

  

اسلام آباد (آن لائن) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹرخزاں 2014ء میں پیش کئے گئے بیچلر سطح کے تمام پروگرامز(سائنس و آرٹس) کے فائنل امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔بیچلر پروگرامز میں بی اے (جنرل) بی کام ٗ ماس کمیونیکشن ٗ لائبریری اینڈانفارمیشن سائنسسز ٗ بی ایس ( 4۔سالہ )اور بی ایس کمپیوٹر سائنس شامل ہیں۔ کنٹرولر امتحانات، سہیل نذیر رانا کے مطابق بیچلر پروگرامز کے نتائج یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pk پر فراہم کر دئیے گئے ہیں اور تمام امیدواروں کو رزلٹ کارڈ ڈاک کے ذریعہ بھی ارسال کئے جارہے ہیں۔

مزید : اسلام آباد