ڈپریشن کی شکارخاتون نے اپنی ٹانگ پر ایسا ٹیٹو بنوالیا کہ انٹرنیٹ صارفین کے دلوں میں گھر کرلیا، اس کی حقیقت کسی کو بھی افسردہ کردے

ڈپریشن کی شکارخاتون نے اپنی ٹانگ پر ایسا ٹیٹو بنوالیا کہ انٹرنیٹ صارفین کے ...
ڈپریشن کی شکارخاتون نے اپنی ٹانگ پر ایسا ٹیٹو بنوالیا کہ انٹرنیٹ صارفین کے دلوں میں گھر کرلیا، اس کی حقیقت کسی کو بھی افسردہ کردے

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست اوریگن میں ڈپریشن کی شکار ایک خاتون نے اپنی ٹانگ پر انوکھا ٹیٹو بنوا لیا۔21سالہ بیکا ملز نے اپنی ٹانگ پر اس قسم کا ٹیٹو بنوایا ہے جسے اوپر سے پڑھیں تو I'm fineلکھا نظر آتا ہے جبکہ نیچے سے پڑھنے پر Save meلکھا لگتا ہے۔ بیکا ملز نے اپنے ٹیٹو کی ایک تصویر فیس بک پر شیئر کی ہے جسے فیس بک صارفین بہت پسند کر رہے ہیں اور اب تک اسے 3لاکھ سے زائد لوگ لائیک کر چکے ہیں۔ بیکا ملز نے نے ٹیٹو کی تصویر کے ساتھ ایک عجیب و غریب فقرہ بھی لکھا ہے کہ جس میں اس نے اپنے ماں باپ سے درخواست کی ہے کہ وہ اس کی پسند پر اسے قتل نہ کریں۔

مزید پڑھیں:نوازالدین صدیقی مشہور فلمسٹار بننے سے پہلے کیا کرتے تھے? دلچسپ اشتہار میں انکشاف کر دیا

بیکا ملز نے لکھا ہے کہ ’’آج میں کچھ ایسا کرنے جا رہی ہوں جس کے متعلق آپ میں سے کم لوگ ہی جانتے ہوں گے۔میں آج اپنی ذہنی بیماری کے متعلق گفتگو کرنے جا رہی ہوں۔ گزشتہ سال ڈاکٹروں نے مجھ میں ڈپریشن کے مرض کی تشخیص کی تھی۔مجھے یقین ہے کہ ڈاکٹروں کے تشخیص کرنے سے کچھ ہی عرصہ قبل مجھے یہ بیماری لاحق ہوئی تھی لیکن اب یہ اس قدر بڑھ چکی ہے کہ میں اپنا کام بھی ٹھیک سے نہیں کر پاتی۔ لہٰذا آج میں نے یہ ٹیٹو بنوایا ہے۔ اس ٹیٹو کا جو مطلب ہے میرے خیال میں اس کے لیے میری ٹانگ ہی سب سے بہتر جگہ تھی۔جب کوئی اسے میری ٹانگ پر پڑھتا ہے تو اسے I'm fineنظر آتا ہے لیکن اگر میں خود پڑھوں تو یہ Save meہوتا ہے۔ یہ ٹیٹو بنوانے کا مقصد یہ بتانا تھا کہ لوگ جس شخص کو بالکل ٹھیک سمجھتے ہیں وہ دراصل ٹھیک نہیں ہوتا۔ اس ٹیٹو سے مجھے ہر وقت یہ خیال رہتا ہے کہ جن لوگوں کو میں دیکھتی ہوں کہ وہ بہت خوش ہیں ممکن ہے وہ اندر سے بہت دکھی ہوں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس