کیا آپ یقین کریں گے یہ اصلی انسانی ہاتھ ہے؟ تصویر کی حقیقت جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

کیا آپ یقین کریں گے یہ اصلی انسانی ہاتھ ہے؟ تصویر کی حقیقت جان کر آپ بھی دنگ ...
کیا آپ یقین کریں گے یہ اصلی انسانی ہاتھ ہے؟ تصویر کی حقیقت جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

  

برمنگھم (نیوز ڈیسک) ذرا ان تصاویر کو دیکھئے، یوں لگتا ہے کہ کسی ڈراؤنی فلم کے مناظر ہیں۔ یہ نسوانی ہاتھ برہنہ نظر آنے والی ہڈیوں کے ساتھ کس قدر خوفناک لگتے ہیں، لیکن حقیقت میں یہ فنکارہ کے پوری طرح سلامت اور خوبصورت ہاتھ ہیں جنہیں محض رنگوں اور پس منظر کے امتزاج سے ایسا دکھایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:نوازالدین صدیقی مشہور فلمسٹار بننے سے پہلے کیا کرتے تھے? دلچسپ اشتہار میں انکشاف کر دیا

فنکارہ نیٹلی نیکلز کے یہ فن پارے، جو کہ ان کے اپنے ہاتھ ہیں، ان کی فنکاری کا منہ بولتا ثبوت ہیں، اور سوشل میڈیا صارفین کی خوب ستائش حاصل کررہے ہیں۔ فنکارہ کا کہنا ہے کہ اس نے اپنے ہاتھوں پر مخصوص رنگوں کا استعمال کیا اور پھر انہیں سیاہ پس منظر کے سامنے رکھا تو یہ منظر بن گیا، جس میں ان کے ہاتھوں کی ہڈیاں برہنہ نظر آتی ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس