امریکا میں سگریٹ نوشوں کی تعداد میں نمایاں کمی

امریکا میں سگریٹ نوشوں کی تعداد میں نمایاں کمی

واشنگٹن (اے پی پی)امریکا میں سگریٹ نوشوں کی تعداد میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ۔امریکی محکمہ صحت اورصحت عامہ سے منسلک حکام نے بتایا کہ ملک میں سگریٹ اورتمباکو پینے والے افراد کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے اوراس وقت سگریٹ نوشوں کی تعدا مجموعی آبادی کا 15فیصد ہے جو گزشتہ کئی صدیوں میں کم ترین شرح ہے۔

اس حوالے سے جاری اعداد وشمارکے مطابق 1997میں سگریٹ نوشوں کی شرح مجموعی آبادی کا 24.7فیصد تھی تاہم 2015میں یہ شرح پندرہ فیصد کے قریب ہے۔

اعداد وشمار کے مطابق مردوں میں تمباکو نوشی کی شرح 17.4جبکہ خواتین میں 13فیصد کے قریب ہے۔اسی طرح افریقی نژاد امریکی شہریوں میں تمباکونوشی کارحجان سب سے زیادہ ہے۔

مزید : عالمی منظر