روس کا آرکٹک میں تعینات فوجیوں کی تعداد بڑھانے کا اعلان

روس کا آرکٹک میں تعینات فوجیوں کی تعداد بڑھانے کا اعلان

ماسکو (اے پی پی) روس کے حکام نے کہا ہے کہ آرکٹک میں فوجیوں کی تعداد بڑھا دی جائے گی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ماسکو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے روس کے وزیر دفاع جنرل سرگئی شوغیکو نے بتایا کہ رواں برس کے آخر میں آرکٹک میں تعینات فوجی دستوں کی تعداد میں اضافہ کردیا جائے گا۔ جو طیارہ شکن آلات سے مسلح ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان فوجی دستوں کی ذمہ داری میں شمالی سمندری گزرگاہ کی ترقی اور روس کے قومی مفادات کا تحفظ شامل ہوگا۔

مزید : عالمی منظر