چین کے کیمیکل پلانٹ میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک

چین کے کیمیکل پلانٹ میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک

بیجنگ (اے پی پی) چین کے ایک کیمیکل پلانٹ میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔چینی میڈیا کے مطابق منگل کو مشرقی صوبہ شان ڈانگ میں واقع ایک کیمیکل پلانٹ میں زوردار دھماکہ ہوا ۔حکام نے بتایا کہ ابتدائی طورپر دھماکے سے ایک شخص ہلا ک ہوا ہے۔دھماکے کے بعد پلانٹ کے ایک حصے میں آگ بھڑک اٹھی جس پر پانچ گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پالیاگیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل تیانجن میں ہونے والے دھماکوں میں درجنوں افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

مزید : عالمی منظر