امریکی ریاست کینٹکی میں سپریم کورٹ ہم جنس شادی کے معاملے میں شادی کی سند جاری کر نے کا حکم دیدیا

امریکی ریاست کینٹکی میں سپریم کورٹ ہم جنس شادی کے معاملے میں شادی کی سند جاری ...

واشنگٹن (این این آئی)امریکی ریاست کینٹکی میں ایک عیسائی اہلکار جنھوں نے ہم جنس شادی کے معاملے میں شادی کی سند دینے سے انکار کردیا تھا انھیں امریکہ کی سپریم کورٹ نے سند جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔کینٹکی میں رووان کاؤنٹی کی کلرک کم ڈیوس نے کہا کہ ان کا عقیدہ انھیں اس قسم کی ڈیوٹی پورا کرنے سے منع کرتا ہے تاہم سپریم کورٹ نے ان کی دلیل کو مسترد کر دیا اور اب ان کے پاس اس سلسلے میں مزید قانونی چارہ جوئی کی گنجائش ختم ہو گئی ہے۔ان کے وکیل نے کہاکہ جب ان کا دفتر کھلے گا تو وہ فیصلہ کریں گی کہ انھیں کیا کرنا ہے۔

خیال رہے کہ دو ماہ قبل جب ملک بھر میں ایک ہی جنس کے دو لوگوں کے درمیان شادی کو جائز قرار دیا گیا تب سے مز ڈیوس نے کسی کو کوئی سرٹیفکیٹ جاری نہیں کی۔

امریکن سول لبرٹیز یونین نے چار لوگوں کی جانب سے ان پر مقدمہ دائر کر دیا۔ ان چار لوگوں میں دو ہم جنس پرست تھے۔بغیر کسی تنقید کے پیر کو اپنے فیصلے میں عدالت عظمیٰ نے مقدمے کی سماعت پر عارضی روک لگانے کی ان کی اپیل کو بھی مسترد کر دیا۔ماہرین کا خیال ہے کہ اگر وہ عدالت کے اس فیصلے کو تسلیم نہیں کرتی ہیں تو انھیں توہین عدالت کے لیے سزا ہو سکتی ہے اور انھیں جیل ہو سکتی ہے۔

مزید : عالمی منظر