سیرالیون ، خاتون کی ایبولا وائرس سے ہلاکت کی تصدیق

سیرالیون ، خاتون کی ایبولا وائرس سے ہلاکت کی تصدیق

فری ٹاؤن (اے پی پی) سیرالیون کے حکام نے پچھلے ہفتے ایک خاتون کی ایبولا وائرس سے ہلاکت کی تصدیق کردی ہے جس سے اس ملک کے ایبولا فری ملک کا درجہ حاصل کرنے کی کوششوں کو دھچکا لگا ہے۔نیشنل ایبولا ریسپانس سینٹر کے ڈائریکٹر کمیونیکیشن سیدی یحی تونس نے مقامی ریڈیو کو ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ گزشتہ روز اس وقت ہمیں شدید حیرت ہوئی جب وسطی شہر مکینی کے ایک ہسپتال سے ایک خاتون کو ایبولا وائرس کے علاج کے بعد فارغ کیا گیا جو بعد میں ہلاک ہوگئی۔دیگر ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اس خاتون کی عمر 50 سال سے زیادہ تھی جبکہ اس کا تعلق ضلع کامبیا کے گاؤں سیلا کافتا سے تھا۔

مزید : عالمی منظر