نائجیریا، شدت پسند تنظیم بوکوحرام نے 56شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا

نائجیریا، شدت پسند تنظیم بوکوحرام نے 56شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا

ابوجا(آن لائن) نائجیریا میں شدت پسند تنظیم بوکو حرام نے چھپن شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ شدت پسندوں جنگجوؤں نے ریاست بورنہ کے دور دراز علاقے میں عام لوگوں کو نشانہ بنایا۔ سیکیورٹی حکام نے بوکو حرام کے بیس اہم ارکان کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔ نائجیریا میں چھ سال سے جاری خون ریزی میں اب تک بیس ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

مزید : عالمی منظر