سلمان بٹ کے کرکٹ کھیلنے پر تاحیات پابندی عائد ہونی چاہیے،اعجاز بٹ

سلمان بٹ کے کرکٹ کھیلنے پر تاحیات پابندی عائد ہونی چاہیے،اعجاز بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین اعجاز بٹ کا کہنا ہے کہ سپاٹ فکسنگ میں ملوث سابق کپتان سلمان بٹ کے کرکٹ کھیلنے پر تاحیات پابندی عائد ہونی چاہیے۔جب سپاٹ فکسنگ کا یہ واقعہ ہوا تھا اس وقت اعجاز بٹ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین تھے۔ اپنے ایک انٹرویو میں اعجاز بٹ نے کہا کہ سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں ملوث تینوں کرکٹر برطانیہ میں اپنی سزا بھگت چکے، لیکن پاکستان میں بھی انھیں سزا ملنی چاہیے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کو سلمان بٹ کو کھیلنے کی کسی صورت بھی اجازت نہیں دینی چاہیے، جبکہ دیگر دو کرکٹروں پر چھ ماہ تک نظر رکھنی چاہیے کہ ان کا رویہ اور طرزِ عمل کیسا ہے۔اعجاز بٹ نے کہا کہ اگر وہ اس وقت پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ہوتے تو سلمان بٹ کو کبھی بھی دوبارہ نہ کھیلنے دیتے کیونکہ سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں وہی سب سے بڑے محرک تھے۔ محمد آصف کا قصور بھی کم نہیں تھا البتہ محمد عامر کو ان کی کم عمری کے سبب مبینہ طور پر سلمان بٹ نے دباؤ ڈال کر ملوث کیا تھا۔ اگر میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین ہوتا تو سلمان بٹ کو کبھی بھی دوبارہ نہ کھیلنے دیتا کیونکہ سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں وہی سب سے بڑے محرک تھے۔ا اعجاز بٹ نے کہا کہ انھوں نے متعدد بار محمد عامر کو سمجھایا تھا کہ وہ انھیں تمام حقیقت سے آگاہ کر دیں اور اپنی غلطی کا اعتراف کر لیں ۔
لیکن وہ انکار کرتے رہے اور انھوں نے برطانوی خاتون وکیل کی بجائے اپنے کسی پاکستانی وکیل کی خدمات حاصل کرنے کو فوقیت دی۔