15 سائیڈ رگبی لیگ، مظفر گڑھ نے دنیا پور کو 14-12 سے شکست دے دی

15 سائیڈ رگبی لیگ، مظفر گڑھ نے دنیا پور کو 14-12 سے شکست دے دی

لاہور (سپورٹس رپورٹر) تیسری سروس ٹائرز 15 سائیڈ رگبی لیگ کے دوسرے مرحلے میں ڈویژن ٹو بی میں مظفر گڑھ نے دنیا پور کو 14-12 سے شکست دے دی۔ مظفر گڑھ کی ٹیم نے میچ کے آغاز سے ہی دنیا پور کی ٹیم پر دباؤ ڈالا اور پہلے ہاف میں تین ٹرائیز سکور کرلیں۔ دوسرے ہاف میں دنیا پور کی ٹیم نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور دو ٹرائیز سکور کرنے میں کامیاب ہوگئے مگر مظفر گڑھ کی ٹیم نے دوسرے ہاف میں پانچ مزید ٹرائیز سکورکرکے میچ بآسانی جیت لیا۔ مظفر گڑھ کی طرف سے باسط نے تین ٹرائیز ، مصدق حسین نے دو جبکہ کلیم اللہ، محمد راشد اور شہزاد علی نے ایک ایک ٹرائی سکور کی۔

نیا پور کی طرف سے حسین اور عمران نے ایک ایک ٹرائی سکور کی۔ سروس ٹائرز رگبی لیگ کے تیسرے مرحلے میں جنوبی پنجاب کے ساتھ ساتھ کے پی کے کے مرحلے کے میچز کا بھی آغاز ہوگیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی