امریکی باکسر فلائیڈمے12 ستمبر کو کیرئیر کی آخری فائٹ کریں گے

امریکی باکسر فلائیڈمے12 ستمبر کو کیرئیر کی آخری فائٹ کریں گے

نیویارک( نیٹ نیوز) شہرہ آفاق امریکن باکسر فلائیڈ مے ویدر کی12 ستمبر کو اینڈر برٹو کے خلاف شیڈول فائٹ ان کے کیریئر کا آخری مقابلہ ہو گا۔ مے ویدر کے پروموشنز چیف ایگزیکٹو آفیسر لیونارڈ ایلربے کے مطابق مے ویدر 12 ستمبر کو برٹو کے خلاف فائٹ کیلئے آخری بار رنگ میں اتریں گے۔

، ان کے پاس برٹو کو ہرا کر مسلسل 50 میچز میں ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ قائم کرنے کا سنہری موقع ہے انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوگی کہ میں کیرئیرکی آخری فائٹ اپنے نام کروں اور اس کیلئے میں بھرپور محنت کررہا ہوں اب تک میں نے بے شمار کامیابیاں حاصل کی ہیں اور یہ کامیابی میرے لئے بہت زیادہ اہمیت کی حامل ہے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی