مالی مشکلات کے باعث پاکستانی کرکٹر ارشد خان ٹیکسی چلانے پر مجبور
لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں ہاکی کے کھلاڑیوں کی مالی زبوں حالی کے بارے تو خبریں سامنے آتی رہتی ہیں لیکن پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ارشد خان ان دنوں شدید مالی مشکلات کے باعث آسٹریلیا میں ٹیکسی چلانے پر مجبور ہیں سوشل میڈیا پر بھارتی شخص کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ ارشد خان ان دنوں آسٹریلیا میں مالی حالات سے تنگ آکر ٹیکسی چلانے پر مجبور ہیں اس بھارتی شخص کے مطابق اس نے اسی ٹیکسی میں سفر کیا اور جب ان کو پہچانا تو مجھے بہت زیادہ حیرانگی اور افسوس ہوا یاد رہے کہ ارشد خان پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے کافی عرصہ تک بطو ر سپنر اپنی خدمات سر انجام دے چکے ہیں ۔