کرکٹ کا موجد برطانیہ نہیں،1478 میں پہلا مقابلہ فرانس میں ہونے کا انکشاف

کرکٹ کا موجد برطانیہ نہیں،1478 میں پہلا مقابلہ فرانس میں ہونے کا انکشاف

پیرس(آئی این پی) تاریخ دانوں نے دعویٰ کیاکہ کرکٹ کا کھیل سب سے پہلے فرانس میں کھیلا گیا اور برطانیہ کر کٹ کا موجد نہیں فرانس ہی اس کا موجد ہے۔عام طور پر یہ کہا جاتا ہے کہ کرکٹ برطانوی سرزمین پر1550 میں شروع ہوئی اور گلڈ فیلڈ میں کھیلی جاتی تھی، پہلی بار اس کا دستاویزی ثبوت 1589 میں ایک رائل گرامر اسکول کے بچوں کی جانب سے کرکٹ کھیلنے کی رپورٹ سے ملا۔ لیکن تاریخ دانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انگلینڈ میں اس کھیل کے سامنے آنے سے بھی تقریبًا 80 برس قبل 1478 میں کنگ لوئس الیون کو لکھے گئے خط میں کرکٹ کا تذکرہ موجود ہے۔نوجوان کی جانب سے بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ شمالی فرانس کے قصبے لائیٹریس میں چند لوگ یہ کھیل کھیل رہے تھے، جب کچھ دوسرے لوگ وہاں ٹھہرے تو ایک کھلاڑی نے چیخ کر کہا کہ تم ہمارے بال گیم کو کیوں دیکھ رہے ہوں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی