ایشین باکسنگ چیمپئن شپ اویس علی اور گلزیب کو پری کوارٹر فائنل میں شکست

ایشین باکسنگ چیمپئن شپ اویس علی اور گلزیب کو پری کوارٹر فائنل میں شکست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بنکاک ( نیٹ نیوز) پاکستانی باکسرز اویس علی خان اور گلزیب اے ایس بی سی ایشین باکسنگ چیمپئن شپ پری کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ٹائٹلز کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ میں جاری 81 کلو گرام کیٹگری کے مقابلے میں کورین باکسر کم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اویس علی خان کو با آسانی 3-0 سے زیر کر کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی، 64 کلو گرام کیٹگری کے مقابلے میں پاکستانی باکسر گلزیب بھی متاثر کن کھیل پیش کرنے میں ناکام رہے اور انہیں کرغستان کے باکسر کے ہاتھوں 3-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑاپاکستانی باکسرو ں نے شکست پر دکھ کا اظہار کیا ہے ۔