انڈر 19 پریمیئر کرکٹ لیگ،افغانستان، ملائیشیا اور نیپال کی جیت
کوالالمپور ( نیٹ نیوز) اے سی سی انڈر 19 پریمیئر کرکٹ لیگ میں افغانستان، ملائیشیا اور نیپال کی ٹیموں نے میچز جیت لئے۔ ملائیشیا میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے میچز میں افغانستان نے سعودی عرب، میزبان ملائیشیا نے متحدہ عرب امارات اور نیپال نے کویت کو شکست دی۔سعودی عرب کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 39 اوورز میں 157 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، فرحان پٹیل 55 رنز بنا کر نمایاں رہے، مسلم موسی نے 4 اور ضیاء الرحمان نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جواب میں افغانستان کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 16.5 اوورز میں 2 وکٹوں پر پورا کیا، حضرت اللہ نے 98 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا، دوسرے میچ میں ملائیشیا نے متحدہ عرب امارات کو 5 وکٹوں سے زیر کیا، فاتح ٹیم نے 54 رنز کا آسان ہدف 14 اوورز میں 5 وکٹوں پر حاصل کیا۔