نیوزی لینڈ دسمبر میں سری لنکا، آئندہ سال آسٹریلوی ٹیم کا میزبان بنے گا

نیوزی لینڈ دسمبر میں سری لنکا، آئندہ سال آسٹریلوی ٹیم کا میزبان بنے گا

ویلنگٹن( نیٹ نیوز) نیوزی لینڈ رواں سال دسمبر میں سری لنکا اور آئندہ برس فروری میں عالمی چیمپئن آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز میں میزبان بنے گا۔ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے اعلامیے کے مطابق سری لنکن ٹیم دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور دو ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی جبکہ عالمی چیمپئن کینگروز اور کیویز کے درمیان تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی