الزام اور انتقام کی سیاست کا خاتمہ ہونا چاہیے،صاحبزادہ حامد سعید کاظمی

الزام اور انتقام کی سیاست کا خاتمہ ہونا چاہیے،صاحبزادہ حامد سعید کاظمی

لاہور( نمائندہ خصوصی)سابق وفاقی وزیر اور نظام مصطفی پارٹی کے مرکز ی رہنما صاحبزادہ حامد سعید کاظمی نے میڈیا کو جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ الزام اور انتقام کی سیاست ختم ہو نی چاہیئے۔نیشنل ایکشن پلان کو سیاست کی نذر نہ کیا جائے مشرقی اور مغربی سرحدوں پر خراب حالات قومی اتحاد کے متقاضی ہیں جرائم پیشہ عناصر کو اپنی صفحوں سے نکالنا سیاستی جماعتوں کی ذمہ داری ہے جنگی جنون میں مبتلا بھارت 1965کو یاد رکھے افغان حکومت بھارت کے نقش قدم پر نہ چلے اور پاکستان پر بے جا الزام تراشی کا رویہ ترک کرے الیکشن کمیشن کی تشکیل نو اور انتخابی اصلاحات ضروری ہو چکی ہیں۔ بھارتی جارحیت کے خلاف حکومت کا رد عمل کمزور ہے۔امریکہ اور مغربی ممالک بھارت کو جارحانہ رویہ چھوڑنے پر مجبور کریں ۔ فو ج کی قربانیوں اور اچھے کاموں کو سیاست کی نذر کیا جارہا ہے پاکستان میں دہشتگردی کا خاتمہ ہوتے دیکھ کر بھارت بو کھلاہٹ کا شکار ہو گیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1