ملک بدانتظامی اورانتقامی سیاست کامتحمل نہیں ہوسکتا،الطا ف شاہد

ملک بدانتظامی اورانتقامی سیاست کامتحمل نہیں ہوسکتا،الطا ف شاہد

لاہور(پ ر)آل پاکستان مسلم لیگ یورپ وبرطانیہ کے مرکزی چیف ایڈوائزر چودھری محمدالطاف شاہدنے کہا ہے کہ ملک بدانتظامی اورانتقامی سیاست کامتحمل نہیں ہوسکتانوازلیگ ہویازرداری لیگ کوئی جماعت اورفرداحتساب سے مستثنیٰ نہیں ہے حکمران اوران کے اتحادی چورہیں ،ایک دوسرے کااحتساب نہیں کرسکتے

نوازلیگ اورزرداری لیگ والے اپنے حالیہ سخت بیانات سے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں۔ عنقریب اس نوراکشتی کوڈراپ سین ہوجائے گا،بدعنوان اپنے انجام بدکیلئے تیارہوجائیں۔وہ ایک استقبالیہ سے خطاب کررہے تھے۔چودھری محمدالطاف شاہد نے مزید کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی سیاست تضادات کامجموعہ ہے ، ان کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں میاں نوازشریف اپنا اقتداربچانے کیلئے قدم قدم پر سمجھوتہ کررہے ہیں شریف خاندان اورزرداری خاندان کے درمیان ڈیل درحقیقت چمڑی اوردمڑی بچانے کیلئے ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایک آئینی ادارے نے حکمرانوں کی ناکامیوں اورغلطیوں کی پوٹلی اپنے سرپراٹھا ئی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ بے رحم احتساب کاراستہ بروقت اورشفاف انصاف سے ہوکرجاتا ہے حکمرانوں کو اپنی ضرورت کے تحت دوسروں کے ضمیروں کی قیمت لگانے کی عادت ہے مگر ہرکوئی بکاؤ نہیں ہوتالہٰذاء ان کامحاسبہ ضرورہوگا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بحرانوں کاسدباب جبکہ عوام کوبنیادی ضر و ر یا ت فراہم کرناشریف برادران کے بس کی بات نہیں۔عوام حکمرانوں اورآئینی اداروں کاکرداربغوردیکھ رہے ،اگران کی توقعات پوری نہ ہوئیں تو اپنے سروں پرکفن باندھ کروہ اٹھ کھڑے ہوں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1