ایل ڈی اے کے زیر اہتمام مختلف رہائشی سکیموں کے کمرشل پلاٹ نیلام

ایل ڈی اے کے زیر اہتمام مختلف رہائشی سکیموں کے کمرشل پلاٹ نیلام

لاہور (اپنے خبر نگار سے)لاہور ڈویلپمنٹ اتھار ٹی نے گزشتہ روز جوبلی ٹاؤن کی ہسپتال سا ئٹ ‘پارک اینڈشاپ پلازہ مون مارکیٹ علامہ اقبال ٹاؤن کی ایک دکان اور مختلف رہائشی سکیموں کے کمرشل پلاٹ 44 کروڑ 41 لاکھ 59 ہزار روپے میں نیلام کردئیے جبکہ مین رائے ونڈ روڈ پرایل ڈی اے ایونیو ون کے Bبلاک میں واقع4کنال کی پٹرول پمپ سائٹ ایک کروڑ33لاکھ 20ہزار روپے کے عوض تین سال کے لئے لیز پر دے دی گئی ۔جوبلی ٹاؤن میں واقع 25کنال 11مرلے 110مربع فٹ رقبے کی ہسپتال سائٹ کی بولی کی ابتدائی قیمت 65لاکھ روپے فی کنال تھی جبکہ یہ 65 لاکھ 25 ہزار روپے فی کنال کے حساب سے 16کروڑ 68 لاکھ 73 ہزار روپے میں نیلام ہوئی ۔پارک اینڈ شا پ پلازہ مون مارکیٹ علامہ اقبال ٹاؤن کے اپر گراؤنڈ فلور پر و اقع 324.68مربع فٹ کی دکان نمبر51کی بولی کی ابتدائی قیمت ایک کروڑ94لاکھ80ہزار آٹھ سو روپے تھی جبکہ یہ دو کروڑ25ہزار روپے میں نیلام ہوئی ۔مین رائے ونڈ روڈ پرایل ڈی اے ایونیو ون کے Bبلاک میں واقع4کنال کی پٹرول پمپ سائٹ لیز پر دینے کے لئے بولی کی ابتدائی قیمت 11لاکھ روپے سالانہ فی کنال تھی جبکہ یہ 11لاکھ10ہزار روپے فی کنال سالانہ کے حساب سے تین سال کے لئے ایک کروڑ33لاکھ 20ہزار روپے کے عوضلیز پر دے دی گئی ۔نیلام عام ایل ڈی اے کمیو نٹی سنٹر 239-A نیو مسلم ٹاؤن نزد ایوبیہ مارکیٹ میں منعقد ہو ا جس کی نگرانی ایل ڈی اے کی آکشن کمیٹی کے ارکان ڈائریکٹر فنانس ظہیر اصغر رانا‘ ڈائریکٹرز اسٹیٹ مینجمنٹ محمد نعمان خان اور اکبر نکئی اورڈائریکٹر لینڈ ڈویلپمنٹ محمد اسد امیراور دیگر متعلقہ افسران نے کی۔ نیلام عام کے دوران بولی میں حصہ لینے کے خواہشمند29حضرات نے زر ضمانت جمع کروائی۔نیلامی شروع ہونے سے پہلے نیلام عام کی شرائط پڑھ کر سنائی گئیں۔نیلامی میں شہریوں نے جوش و خروش سے حصہ لیا ا ور ایک دوسرے سے بڑھ چڑھ کر بولی دی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1