کم عمر کی شادیا ں مسائل کا باعث بنتی ہیں،شازیہ طارق

کم عمر کی شادیا ں مسائل کا باعث بنتی ہیں،شازیہ طارق

لاہور( لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی شازیہ طارق نے کہا ہے کہ کم عمری کی شادیاں مسائل کا باعث بنتی ہیں،ہمارے معاشرے میں آج بھی کچھ لوگ جہالت کے اندھیروں میں ڈوبے ہوئے ہیں،پنجاب حکومت اس مسئلے پر سنجیدگی سے غور کررہی ہے ،جو لوگ اپنی بچیوں کی کم عمری میں شادیاں کرتے ہیں ان کے حوالے سے آگاہی پروگرامز،سیمینار اور ورکشاپ کا اہتمام کیا جائے گا،اس کے ساتھ خاص طور جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقوں میں یہ مہم چلائی جائے گی

،انہوں نے مزید کہا چھوٹی میں عمر میں جن بچیوں کی شادیاں کردی جاتی ہیں ان کیلئے شادی کے بعد مسائل پیدا ہوتے ہیں اور اکثریت بچیوں کی ماں بنے کی عمر سے پہلے شادی کی جاتی ہے جس وجہ سے زچہ و بچہ کی اموات ہوجاتی ہے ،اس حوالے اس ہمارے مذہبی رہنماؤں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے کہ وہ کم عمر کی بچیوں کے نکاح نہ پڑھائیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1