جھنگ یونیورسٹی کیلئے2286کینال اراضی حاصل کرلی گئی،راشدہ شیخ

جھنگ یونیورسٹی کیلئے2286کینال اراضی حاصل کرلی گئی،راشدہ شیخ

لاہور(لیڈی رپورٹر)پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ جھنگ یونیورسٹی کے لئے 2286کینال اراضی حاصل کرلی گئی ہے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ یہ یورنیوسٹی جھنگ میں گوجرہ بائی پاس کے قریب بنائی جائے گی ۔شعبہ تعلیم میں ترقی کئے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی ۔پنجاب میں شعبہ تعلیم کے فروغ کے لئے ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں جبکہ خیبرپختون خواہ میں شعبہ تعلیم کے لئے کچھ نہیں کیا گیا ۔ تحریک انصاف میں دھڑے بندیا ں عمران خان کی وجہ سے ہیں۔عمران خان کی آمریت کی وجہ سے تحریک انصاف میں انتشار بڑھ رہا ہے ۔

۔یہ جماعت تیزی سے تقسیم ہورہی ہے عام انتخابات مقررہ وقت پرہوں گے ۔حکومت جانے کا خواب دیکھنے والوں کوآئندہ بھی مایوسی ہوگی۔عمران خان کے دھرنے نے ان کے لئے مشکلات پیدا کیں۔ درحقیقت دھرنادینے والوں نے12اکتوبر 1999سے بھی بڑی سازش کی کہ ابھی حکومت نے سانس بھی نہیں لیا تھا کہ یہ لانگ مارچ کی شکل میں چڑھ دوڑے اور حکومت کا دھڑن تختہ کرنے کی سازش کرتے ہوئے لوگوں کے کاروبار بند کرائے ،چین کے وزیراعظم کادورہ موخر کروایا اورملک کو معاشی اور سیاسی طور پر کمزور کرنے کی کوشش کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1