مسلم لیگ(ق) کی تنظیم نو کا عمل جلد مکمل کریں گے،ناصر رمضان

مسلم لیگ(ق) کی تنظیم نو کا عمل جلد مکمل کریں گے،ناصر رمضان

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ لاہور کے سیکرٹری اطلاعات ناصر رمضان گجر نے کہا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی کی ہدایات پر مسلم لیگ کی اگلے ماہ شروع ہونے والی تنظیم نو کا عمل جلد مکمل کیا جائے گا اور پارٹی میں سرگرم اور فعال کارکنوں کا بطور نئے عہدیدار انتخاب کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگی کارکن اپنے قائدین کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے تنظیم نو کے عمل میں سرگرم عمل ہیں، کارکن و عہدیداران مسلم لیگ کو مزید مضبوط ،فعال اور منظم بنارہے ہیں۔مسلم لیگ لاہور تنظیم نو کے عمل میں بھر پور حصہ لے گی پارٹی نے تنظیم نو کی جو ذمہ داری تفویض کی اسے بااحسن طریقہ سے پوری کر ینگے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کے قائدین چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الہٰی نے ہمیشہ کارکنوں کو عزت و احترام دیا۔

۔

۔

اور انہیں تنظیمی کارکردگی کی بنیاد پر پارٹی میں اہم عہدوں پر تعینات کیا گیا ہم چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الہٰی کی قیادت میں پاکستان کو مستحکم اور منظم کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کے کارکن امن کے پیامبربن کر گلی محلے تک مسلم لیگ کا پیغام محبت پہنچا ئیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنوں اور یوتھ ونگ کے عہدیداروں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیااجلاس میں یوتھ ونگ پنجاب کے صدر ذوالفقار پپن ،جنرل سیکرٹری فراز اعوان، لیبرونگ لاہور کے صدر اشرف چوہدری، حق نواز سنگلہ و دیگر عہدیداروں نے شرکت کی ۔ ناصر رمضان گجر نے کہا کہ مسلم لیگ قائداعظم ہی پاکستان کی حقیقی وارث جماعت ہے مسلم لیگی کارکنوں کو اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کر کے تنظیم سازی کو نچلی سطح تک مکمل کر کے امن پسند قوت کے طور پر سامنے آنا پڑے گا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1