ثقافت کے ذریعے عوام کو تعلیم کی جانب راغب کیا جائے،عادل لاہوری

ثقافت کے ذریعے عوام کو تعلیم کی جانب راغب کیا جائے،عادل لاہوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(لیڈی رپورٹر)الف اعلان اور کافکا ویلفےئر آرگنائزیشن نے عادل لاہوری کلچرل کلب کے تعاون سے اندرون شہر لاہور میں ایجوکیشن انرولمنٹ رنگیلا رکشہ ٹور کا اہتمام کیا ہے تعلیمی ٹور میں نوجوان رضا کاروں نے تعلیم اور سکول داخلے کے لیے آواز اُٹھائی الف اعلان کے تعلیمی ایکٹوسٹ عمیر آصف نے کہا سکول سے باہر بچوں کو سکول لانے کے لیے اس مسئلے کو ڈسٹرکٹ سطح پر ترجیحات میں شامل کرنے کی ضرورت ہے ۔



تعلیمی رضا کاروں نے معیاری تعلیم کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کے سرکاری سکولوں میں بچوں کو لانے کے لیے معیاری تعلیم کی اشد ضرورت ہے۔ رضا کاروں نے کہا کہ کلچر اور تعلیم میں زیادہ فرق نہیں ہے اور انہوں نے کلچر کے ذریعے عوام کو تعلیم کی طرف راغب کیا جائے۔