موجودہ سیٹ اپ کے تحت شفافانتخابات نا ممکن ہیں،جمیل ملک

موجودہ سیٹ اپ کے تحت شفافانتخابات نا ممکن ہیں،جمیل ملک

لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدرمحمد جمیل ملک نے کہا ہے کہ حکومت نے لاہور اور لودھراں کا ضمنی انتخاب جیتنے کیلئے اپنے روایتی ہتھکنڈوں کااستعمال شروع کردیا ہے اور مسلم لیگ(ن) کے مقامی اراکین اسمبلی ، پولیس، محکمہ مال ،محکمہ تعلیم اور دیگر سرکاری اداروں کو مختلف ٹاسک دئیے جارہے ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہاموجودہ سیٹ اپ کے ذریعے ملک میں شفاف اور منصفانہ انتخابات محض خواب ہی ہونگے، الیکشن کمیشن نے انتخابی قوانین کی خلاف ورزیوں کا نہ ماضی میں نوٹس لیا نہ ہی اب لے گا۔

۔،الیکشن ٹربیونل کے فیصلوں کے بعد الیکشن کمیشن کے چاروں اراکین بھی متنازعہ ہوچکے ہیں جوسیاسی جماعتوں کے مابین جاری محاذ آرائی میں فریق بھی بن چکے ہیں،بلدیاتی انتخابات کا مرحلہ وار انعقاد بھی عوامی امنگوں اور خواہشات کے برعکس ہے حکومت دھاندلی کو یقینی بنانے کیلئے مرحلہ وار انتخابات کی خواہاں ہے،پی جے آئی کا مطالبہ ہے کہ صوبہ میں ایک ہی روز بلدیاتی انتخابات منعقدکروائے جائیں،انہوں نے مزید کہا پیپلز پارٹی مسلم لیگ(ن) سے اپنے راستہ جدا کرلے تو اسکی کھوئی ہوئی سیاسی ساکھ بحال ہوسکتی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1