رنبیر اوردیپیکا کی فلم ’’تماشا‘‘ کی شوٹنگ کو مشکلات کا سامنا

رنبیر اوردیپیکا کی فلم ’’تماشا‘‘ کی شوٹنگ کو مشکلات کا سامنا

ممبئی ( نیٹ نیوز)بالی ووڈ کی نئی خوبصورت آن اسکرین جوڑی رنبیر کپور اور دیپیکا پڈوکون کی فلم ’تماشا‘ کی شوٹنگ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔بولی وڈ لائف کے مطابق فلم ’تماشا‘ کی شوٹنگ اس ماہ کے شروع میں مکمل ہوچکی ہے تاہم فلم کے پروڈیوسر ساجد نڈیاوالا کو فلم کے کچھ سین کی شوٹنگ اور ان کو فلمائے جانے کا انداز پسند نہیں آیا جس کے باعث انہوں نے ان سینز کو دوبارہ فلمانے کا ارادہ کیا ہے۔یاد رہے کہ اس فلم کی شوٹنگ فرانس میں کی گئی تھی، خبر کے مطابق فلم کے بجٹ کو دیکھتے ہوئے اور وقت کی کمی کے باعث ان سینز کو فرانس کی جگہ اب ہندوستان میں ہی شوٹ کیا جائے گا۔

مزید : کلچر