فلم ’’پیار کا پنچنامہ2‘‘ کا پوسٹر جاری

فلم ’’پیار کا پنچنامہ2‘‘ کا پوسٹر جاری

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ فلم ’’پیار کا پنچنامہ2‘‘ کا پوسٹر جاری ہوگیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ’’پیار کا پنچنامہ ‘‘ کے بعد اس سلسلے کی دوسری فلم آرہی ہے جس کا نام ’’پیار کا پنچنامہ2‘‘ رکھا گیاہے ۔فلم کا پوسٹر جاری ہوگیا ہے۔ پوسٹر میں جیل کی دیوار نظر آرہی ہے جو گلابی رنگ کی ہے۔ اس پوسٹر کو بے حد پسند کیا گیا ہے۔ فلم کی ہدایات لورانجھن نے دی ہے۔ فلم 16 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید : کلچر