بالی ووڈ کی فلم’’ویلکم بیک‘‘ کا نیا کلپ ریلیز

بالی ووڈ کی فلم’’ویلکم بیک‘‘ کا نیا کلپ ریلیز

ممبئی( نیٹ نیوز)2007ء میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ کی کامیڈی فلم ویلکم کے سیکوئل’’ ویلکم بیک‘‘ کا نیا کلپ ریلیز کر دیا گیا ہے۔ انیس بزمی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں سارے کر دار اور چہرے وہی ہیں جنھوں نے ویلکم میں اداکاری کے جو ہر دکھائے تھے صرف جان ابراہام اور شروتی حسن کا نیا اضافہ کیاگیا ہے۔ایکشن اور کامیڈی سے بھر پور اس فلم میں نانا پاٹیکر ،انیل کپور کے علاوہ نصیر الدین شاہ اورڈمپل کپاڈیہ بھی اہم کر دار ادا کرر ہے ہیں جسے4ستمبر کو دنیا بھر میں عام نمائش کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔

مزید : کلچر