عوام اوراپنے پرستاروں کا شکر گزار ہوں، اے نیر

عوام اوراپنے پرستاروں کا شکر گزار ہوں، اے نیر

لاہور (فلم رپورٹر)نامور گلوکار اے نیر نے کہاہے کہ میں نے آج تک بھارت جا کر وہاں گانے کی خواہش نہیں کی۔میں حب الوطن فن کار ہوں اور مجھے پاکستان نے بہت کچھ دیا ہے۔میں عوام اوراپنے پرستاروں کا بہت شکر گزار ہوں۔گلوکار اے نیر ریڈیو پاکستان لاہور ایف ایم 93سے پروگرام"لاہور لاہور اے" میں گفتگو کر رہے تھے۔"لاہور لاہور اے " کے پروڈیوسر ذیشان احمد اور میزبان خالد ابراہیم تھے۔اے نیر نے کہا کہ میرے گائے ہوئے نوے فیصد گانوں نے بھارت سمیت دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کی ۔ مجھے پاکستانی سنگر ہونے پر فخر ہے۔

مزید : کلچر