ناصر بیراج کی قذافی سٹیڈیم میں منعقد ہ آزادی شومیں زبردست پرفارمنس

ناصر بیراج کی قذافی سٹیڈیم میں منعقد ہ آزادی شومیں زبردست پرفارمنس

لاہور (فلم رپورٹر)پاکستانی دلیر مہندی ناصر بیراج کی قذافی سٹیڈیم میں منعقدہ آزادی شومیں زبردست پرفارمنس،تفصیلات کے مطابق ناصر بیراج نے گذشتہ دنوں قذافی سٹیڈیم میں منعقد کردہ آزادی شومیں پرفارم کیا جہاں پر انہوں نے اپنا چھ ستمبر کے حوالے سے تیار کیاگیا ملی نغمہ سنایا جسے بیحد سراہا گیا شومیں شریک سابق گورنر چوہدی سرور نے ناصر بیراج سے ملاقات کی اور ان کے گانے کی بے حدتعریف کی ناصر بیراج نے بتایاکہ وہ اس ملی نغمے کو چھ ستمبر پر ٹی وی چینلز کے ساتھ ساتھ بارڈر پر بھی پرفارم کریں گے۔

مزید : کلچر