ڈی سی او کاانسدادِ ڈینگی مہم کے سلسلہ میں شالیمار ٹاؤن کا دَورہ

ڈی سی او کاانسدادِ ڈینگی مہم کے سلسلہ میں شالیمار ٹاؤن کا دَورہ

لاہور( جنرل رپورٹر ) ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے انسدادِ ڈینگی مہم کے سلسلہ میں شالیمار ٹاؤن کا دَورہ کیا۔ڈی سی او لاہور نے وہاں پر اِن ڈور اور آؤٹ ڈور ڈینگی سرویلنس کر نے والی ٹیموں کی کارکردگی کو چیک کیا۔اس موقع پر کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا کہ انسدادِ ڈینگی مہم حصہ لینے والی ٹیمیں اِن ڈور اور آؤٹ سرویلنس کو بھر پور طریقے سے جاری رکھے ہوئے ہیں اورنئے بھرتی ہونے والے ڈینگی ورکرز بھی فیلڈ میں کام کر رہے ہیں۔انہوں نے عوام الناس سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں اور اردگرد کے ما حول کو صاف ستھرا رکھیں اور اپنے گھروں اور چھتوں پر پانی کھڑا نہ ہونے دیں اور ڈینگی مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔ اس موقع پرضلعی انتظامیہ کے افسران بھی اُن کے ہمراہ تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4