امر سد ھو سب ڈویثرن کا مڈ نائٹ آپریشن ، 70بجلی چور رنگے ہا تھو ں پکڑے گئے

امر سد ھو سب ڈویثرن کا مڈ نائٹ آپریشن ، 70بجلی چور رنگے ہا تھو ں پکڑے گئے

لا ہور ( کا مرس رپورٹر) چیف ایگزیکٹولیسکو کی خصوصی ہدایت پر بجلی چوروں کیخلاف کاروائی کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روز چیف انجینئر آپریشنز (ساؤتھ)مجاہد اسلام با لاکی ہدایت پر ایس ڈی او امر سد ھو سب ڈویثرن نے مڈ نائٹ آپریشن کر کے 70بجلی چور وں کو رنگے ہا تھو ں پکڑ کر بجلی چوری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر وادیئے۔ ایس ای ساؤ تھ سرکل میا ں عبد العلیم کی نگرانی میں کئے گئے آپریشن میں سب ڈویژنل آفیسر امر سد ھو راشد محمود اعوان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چھا پیمار کر 70سے زائد گھریلو اور کمر شل صارفین کو بجلی چوری کر تے ہو ئے رنگے ہا تھو ں پکڑ ا ملزمان ،میٹر بند ،ڈسپلے واش ، اور ڈائریکٹ تاریں لگا محکمہ کو ما ہانہ لا کھو ں کا نقصان پہنچا رہے تھے تمام بجلی چوروں کو ایک لا کھ سے زائد یو نٹس کے ڈیٹکشن بل ڈال دیئے گئے ہیں جن کی رقم تقریباََ 20لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے ۔ایس ڈی اوراشد محمود اعوان کا کہنا ہے کہ کسی صورت بجلی چوروں کے خلاف نرمی نہیں بر تی جا ئے گی خواہ کو ئی بجلی چور کتنا با اثر کیو ں نہ ہو ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4