یو سی ہڈیارہ میں عبدالستار اسماعیلکے زیر اہتمام کارنر میٹنگ

یو سی ہڈیارہ میں عبدالستار اسماعیلکے زیر اہتمام کارنر میٹنگ

لاہور(پ ر)گزشتہ روز یونین کونسل ہڈیارہ کے گاوں رام پورہ میں امیدوار برائے چےئرمین چوہدری عبدالستار اسماعیل کی جانب سے عوامی اکٹھ کیا گیا ۔جس میں مہمان خصوصی ایم این اے سہیل شوکت بٹ ، صدر پی پی 158صابر حسین نمبردار،سابق ناظم ہڈیارہ میاں محبوب عالم،ایو ب خاں میو،حاجی عمر دین ،میاں محمد جلیل (بابا)،نذیر کریمی ،چوہدری تنویر،میاں اکبر ،شہزاد جواہرو دیگر نے شرکت کی۔اس تقریب کا مقصد بلدیاتی انتخابات کے لیے عوامی حمایت کا حصول تھا۔تقریب کے شرکا سے ایم این اے نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ ہمیں ذات برادری سے بالا ہو کر مسلمانیت کے رشتے کو مضبوط کرنا ہے ۔ہمیں میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کے جان نثار سپاہی کی حیثیت سے عوامی خدمت کے لیے خود کو تیار کرنا ہے۔

صابر نمبردار نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹ کی فراہمی کے فیصلے میں حلقہ کے بزرگوں اور بھائیوں کی بھرپور مشاورت شامل ہوگی ۔میاں محبوب عالم نے کہا کہ ہم سب ملکر اس حلقہ کو مسلم لیگ نواز کا گڑھ ثابت کریں گے۔پروگرام کے اختتام پرچوہدری عبدالستار نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوے کہا کہ میرے آباواجداد ملسم لیگی تھے اور میں بھی مسلم لیگ کی بقا و ترقی کی خاطر دن رات جدوجہد کروں گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4