نئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہادرعلی خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا
لاہو ر(نامہ نگار)نئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہادرعلی خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیاہے، سیشن کورٹ آمد پر سینئر جج صاحبان اور عملے نے ان کا استقبال کیا اور گلدستے پیش کئے۔لاہور ہائی کورٹ نے سیشن جج طارق افتخار کی جگہ بہادر علی خان کو سیشن جج لاہورمقرر کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔ عدالتی تعطیلات ختم ہونے پر سیشن جج بہادر علی خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیاہے۔ سیشن جج کی سیشن کورٹ آمد پر سینئر ایڈیشنل سیشن جج چوہدری طارق جاوید،منیر احمد خان ،اعجاز بٹ سینئر سول جج عمر بودلہ اور گا رڈین جج راحیلہ عمر نے استقبال کیا اور گلدستے پیش کئے۔
سیشن جج بہادر علی خان نے چارج سنبھالنے کے بعد سیشن کورٹ کے تمام ایڈشنل سیشن ججوں سے ملاقات کی ۔