تاجر برادری حکومت سے بات چیت کا عمل جاری رکھے،ناصر سعید

تاجر برادری حکومت سے بات چیت کا عمل جاری رکھے،ناصر سعید

لاہور( کامرس رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب کے پولیٹیکل اسسٹنٹ ناصر سعید نے تاجر برادری پر زور دیا ہے کہ وہ حکومت سے بات چیت کا عمل جاری رکھیں تاکہ معاملات افہام تفہیم سے حل کیے جاسکیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف تاجر برادری کو معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی سمجھتے اور انہیں ہر ممکن سہولیات مہیارکنے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے پولٹیکل اسسٹنٹ اور معروف تاجر راہنماناصر سعیدنے جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ں ہے کہ کاروبار بندکرانے سے ملک وقوم کا نقصان اور حکومتی اداروں کے ساتھ پیچیدگی بڑھتی ہے ۔ڈائیلاگ کاعمل قدرے طویل ہو سکتا ہے لیکن افہم وتفہیم سلامتی اور کامیابی کاراستہ ہے ۔

ناصر سعید نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی مسلسل کاوشوں سے پاکستان کو بین الااقوامی اقتصادی اور سرمایہ کاری محازوں پر کامیابیاں حاصل ہورہی ہیں۔پاکستان تاجر وں کے لیے چین کی مینوفیکچرنگ اور مارکیٹوں کے دروازے مکمل طور پر کھل چکے ہیں ۔مواقع سے فائدہ اٹھا کر کافی تاجر اپنے کاروبار بڑھا او رپھیلا چکے ہیں ۔

ایران پر تجارتی پابندیاں اٹھنے کے بعد پاکستانی تاجروں بڑی مارکیٹ اور ترجیحی سلوک ملنے کی توقعات پیدا ہوچکی ہیں ۔ناصر سعید نے کہا ہے کہ تاجروں کو متوقع مواقع کی طرف دھان دینا چاہیے اور ان مواقع سے مستفید ہونے کے لیے مناسب منصوبہ بندی کریں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4