نئے بھرتی ہونے والے 41سول ججوں نے سیشن جج بہاردرعلی خان کو رپورٹ کردی

نئے بھرتی ہونے والے 41سول ججوں نے سیشن جج بہاردرعلی خان کو رپورٹ کردی

لاہو ر(نامہ نگار)نئے بھرتی ہونے والے 41سول ججوں نے سیشن جج بہاردرعلی خان کو رپورٹ کردی ہے، سول ججوں کی ایک ماہ کی تربیت کے لئے سینئر ججوں کے ساتھ ڈیوٹی لگا دی گئی ہے۔لاہور ہائی کورٹ کی طرف سے بھرتی کیے گئے 369ججوں میں سے 41سول ججوں کی خدمات سیشن جج لاہور بہاردرعلی خان کے سپرد کردی گئی ہیں۔41 سول جج جن میں سترہ خاتون سول جج شامل ہیں، نے سیشن کورٹ میں رپورٹ کردی ہے۔ سیشن جج نے آنے والے نئے سول ججوں کو ایک ماہ کی تربیت کے لیے ایوان عدل بھجوا دیا ہے جہاں وہ سینئر سول ججوں کے ساتھ عدالتوں میں کام کا جائزہ لیں گے، جہاں انہیں بتایا جائے گا کہ کیسوں کو کس طرح نمٹایا جاتا ہے۔

اور کس طرح عدالتی احکامات لکھے جاتے ہیں۔ نئے سول ججوں کو تربیت مکمل ہونے کے بعد عدالتیں تقسیم کردی جائیں گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4