سکاٹ لینڈ یارڈ ٹیم کی ایف آئی اے کے ڈائر یکٹر سے ملاقات

سکاٹ لینڈ یارڈ ٹیم کی ایف آئی اے کے ڈائر یکٹر سے ملاقات

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم نے ایف آئی اے ڈائریکٹر انعام غنی سے ملاقات کر کے عمران فاروق قتل کیس کے ملزم محسن کی تفتیش کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے بھی برطانیہ کے دورے میں عمران فاروق قتل کیس کے حوالے سے برطانوی حکومت سے بات چیت کی تھی جس کے بعد سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم نے پاکستان پہنچ کر ملزم محسن کے حوالے سے تفتیش کے سلسلہ میں ایف آئی اے کے ڈائر یکٹر انعام غنی سے بھی ملاقات کی ہے جس میں محسن سے اب تک ہونے والی تفتیش سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ۔

مزید : صفحہ اول