صدر اوباما نے ماحولیاتی تبدیلی کو صدی کا بڑا خطرہ قرار دے دیا

صدر اوباما نے ماحولیاتی تبدیلی کو صدی کا بڑا خطرہ قرار دے دیا

واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر باراک اوباما نے ماحولیاتی تبدیلی کو مجودہ صدی کا بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا اس سنگین مسئلے پر خاطر خواہ توجہ نہیں دے رہی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمال مغربی ریاست الاسکا کے دورے پر محکمہ خارجہ کے تعاون سے قطب شمالی میں موسمیاتی معاملات کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر اوباما نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی ایک بہت بڑا معاملہ ہے۔ انھوں نے ماحولیاتی تبدیلی کو فوری اور بڑھتا ہوا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اثرات خاص طور پر الاسکا کے لیے تباہ کن ہیں۔انکا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلی معیشت پر بھی گہرے اثر ڈالتی ہے۔

مزید : صفحہ اول