ایف آئی اے کا چھاپہ، شاہ عالم مارکیٹ سے ہنڈی کے الزام میں تاجر گرفتار

ایف آئی اے کا چھاپہ، شاہ عالم مارکیٹ سے ہنڈی کے الزام میں تاجر گرفتار

لاہور(وقائع نگار خصوصی)ایف آئی اے نے طاہر ٹریڈنگ کارپوریشن پر چھاپہ مار کر ہنڈی کا کام کرنے والے یا ر اکبر آفریدی کو گرفتار کر لیا۔گزشتہ روز ایف آئی اے کی ٹیم نے شاہ عالم مارکیٹ میں طاہر ٹریڈنگ کارپوریشن پر چھاپہ ماراجس دوران ہنڈی کا کاروبار کرنیو الے یار اکبر آفریدی کو گرفتار کر لیا اور اس کے قبضے سے40لاکھ روپے ،پرائز بانڈز اور رسیدیں برآمد کر کے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا،ایف آئی اے کی ٹیم میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جاوید حسنین شاہ، ایس آئی سرور اصغر اور انسپکٹر ناصر اعوان شامل تھے۔

مزید : صفحہ اول