ارسلان افتخار کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیئے گئے

ارسلان افتخار کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیئے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(این این آئی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس کی عدم ادائیگی پر سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے صاحبزادے ارسلان افتخار کے تمام بنک اکانٹس کو منجمد کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں ایف بی آر ذرائع نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے آگاہ کیا ہے کہ ارسلان افتخار کے نام پر ایک کمپنی کے ذمے 72 لاکھ روپے کی رقم ٹیکس کی مد میں واجب الادا ہے، جس کی ادائیگی کیلئے انھیں کئی بار نوٹسز بھی جاری کئے گئے لیکن ان پر توجہ نہ دی گئی۔ ایف بی آر کا مزید کہنا تھا کہ ارسلان افتخار کے ایک بنک اکاؤنٹ سے 24 لاکھ روپے وصول کر لیے گئے ہیں جبکہ باقی اکانٹس کی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -