افغانستان کا طالبان سے مذاکرات کے دوسرے دور کیلئے پاکستان کی مدد لینے سے انکار

افغانستان کا طالبان سے مذاکرات کے دوسرے دور کیلئے پاکستان کی مدد لینے سے ...

کابل(آئی این پی )افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ افغان طالبان سے مذاکرات کے دوسرے دورکیلئے افغان حکومت پاکستان کی مدد نہیں لے گی۔افغان میڈیا کے مطابق چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے ایک بیان میں کہا کہ افغان حکومت طالبان سے مذاکرات کے اگلے دور کیلئے اسلام آباد کی مدد نہیں لے گی۔عبداللہ عبداللہ کے ترجمان جاوید فیصل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغانستان طالبان سے مذاکرات کے دوسرے دور کیلیے خود کوشش کرے گا تاہم کابل اور اسلام آباد کے درمیان تناؤ کم کرنے کی سفارتی کوششیں بھی جاری ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان سے مطالبات واضح ہیں، ان میں کوئی ابہام نہیں، دو طرفہ تعلقات کی بحالی کیلئے پاکستان کو افغانستان کے مطالبات پورے کرنا ہوں گے

مزید : علاقائی