کامونکے: معمولی جھگڑے پر بھتیجے نے چچا کو قتل کرڈالا

کامونکے: معمولی جھگڑے پر بھتیجے نے چچا کو قتل کرڈالا

کامونکے(نمائندہ پاکستان+نامہ نگار) معمولی جھگڑے پر بھتیجے نے چھریوں کے وار کر کے بیمار چچا کو ذبح کرکے موت کے گھاٹ اُتار دیا۔بتایا گیا ہے کہ اکثر اوقات سلامت پورہ کے محمد لطیف اور بھتیجے تنویر کا محمد لطیف کی بیوی اور بچوں سے جھگڑا ہوتا ۔ سوموار کی رات محمد لطیف کی بیٹی نے تنویر کو چور بولا تو اُس نے لڑکی کو مارناشروع کردیا۔محمد لطیف نے اُنہیں چھڑوانے کی کوشش تو تنویر نے چھریوں کے وارکرکے محمد لطیف کو شدید زخمی کردیا۔اُسے تشویش ناک حالت کے پیش نظر لاہو ر میو ہسپتال لیجایا گیا۔جہاں پر ایک رات موت وحیات کی کش مکش میں رہنے کے بعد محمد لطیف دم توڑ گیا۔سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرکے نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

مزید : علاقائی