گرین ٹاؤن پولیس نے ملزمان سے سازباز کرکے زخمی کی رپورٹس غائب کردیں

گرین ٹاؤن پولیس نے ملزمان سے سازباز کرکے زخمی کی رپورٹس غائب کردیں

لاہور(کر ائم سیل)گرین ٹاؤن میں انویسٹی گیشن پو لیس نے مضروب کی ایکسرے رپورٹس غائب کر دیں ۔متاثرہ افراد انصاف کے حصول کیلئے ایس پی انویسٹی گیشن کے آفس پہنچ گئے ۔تفصیلات کے مطابق گرین ٹاؤن کے رہائشی عمر نے بتایا کہ جائیداد کے تنازعہ پر ملزمان محمد انور اور واجد محمود نے مقبول کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ ملزمان نے پولیس سے ساز باز کرکے مقبول پر مقدمہ درج کر وا دیا ۔ ہماری درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کر نے کی بجائے انویسٹی گیشن کے اے ایس آئی شوکت نے ہماری ایکسرے رپورٹس غائب کردیں اور مقبول کو زخمی حالت میں اٹھا کر لے گئے ۔

مزید : علاقائی