گوالمنڈی،اقدام خودکشی سے زخمی شخص ہسپتال میں دم توڑگیا

گوالمنڈی،اقدام خودکشی سے زخمی شخص ہسپتال میں دم توڑگیا

لاہور(کرائم سیل)گوالمنڈی میں چند روز قبل خود سوزی کرنے والا تاجر گذشتہ روزہسپتال میں دم توڑ گیا۔پولیس نے نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا۔پولیس کے مطابق گوالمنڈی میں شعیب اور عتیق پہلوان کے مابین لاکھوں روپے لین دین کا تنازعہ چل رہا تھا۔ شعیب نے چند روز قبل عتیق سے اپنی رقم کا مطالبہ کیا لیکن عقیق نے رقم دینے سے انکار کردیا جس کے باعث شعیب نے تنگ آکر خود پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا لی تھی ،مقامی لوگوں نے زخمی شعیب کو ہسپتال داخل کروادیا تھا جہاں اسے طبی امداد دی جارہی تھی جو گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق متوفی کے لواحقین نے پوسٹ مارٹم کروانے سے انکار کردیا تھا جس کی وجہ سے نعش ورثا کے حوالے کردی ہے ۔

مزید : علاقائی