صوبائی دارالحکومت میں ٹریفک حادثات،ایک جاں بحق،5زخمی

صوبائی دارالحکومت میں ٹریفک حادثات،ایک جاں بحق،5زخمی

لاہور(کرائم سیل) صوبائی دارلحکومت میں مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات کے نتیجہ میں ایک شخص ہلاک جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے ۔بتایا گیا ہے کہ غازی آبادمیں تیز رفتار کارنامعلوم تیس سالہ شخص کو کچلتی ہوئی فرار ہوگئی جس کے نتیجہ میں نامعلوم شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ ڈارئیور کار سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا،باٹا پور میں تیز رفتار کیری ڈبہ بے قابو ہوکر الٹ گیا جس کے باعث کیری ڈبہ میں سوار پانچ افراد رمضان ،شکیل ،فیصل وغیرہ زخمی ہوگئے تمام زخمیوں کو امدادی ٹیم نے ہسپتال پہنچا دیا ۔

مزید : علاقائی